مقبول خبریں
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا تاریخی استقبال پر تاریخی خطاب
اجلاس میں کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کرے گی، جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ہلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز کو وزارت آبی وسائل کے زیر انتظام کرنے پر غور ہوگا، جبکہ نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس 1973ء میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای کامرس پالیسی فریم ورک اور یونائیٹڈ نیشنز ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی چینی بطور آفیشل زبان کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019ء، اور نادرا کے آڈٹ کی منظوری دے گی۔
علاوہ ازیں پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کیلئے دو معروف صنعتکاروں کے نام کی منظوری، غیرقانونی تمباکو اشیاء روکنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ، اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
Prime Minister Imran Khan today chaired a meeting of the economic team of the government.
The meeting was briefed on the outcomes of the steps being taken by the present government for sustainable growth and economic consolidation, increased productivity, ease of doing business. pic.twitter.com/oyDeSagTs1— Govt of Pakistan (@pid_gov) September 30, 2019