جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

01 اکتوبر, 2019 13:20

اسلام آباد: سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اپیل ایڈووکیٹ نعیم بخاری توسط سے دائر کی گئی۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کہ ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا گیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے مؤکل سے منسوب نہیں ہو سکتی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کو کل سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم قرار

خیال رہے کہ 27 ستمبر کو الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے کامیاب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کو نوابزادہ لشکری رئیسانی نے چیلنج کیا تھا اور 2018 انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ لشکری رئیسانی ان 5 امیدواروں میں سے ایک تھے جنہوں نے این اے 265 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، لیکن انہیں سابق ڈپٹی اسپیکر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 265 کوئٹہ ٹو سے قاسم سوری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا اور حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم بھی جاری کردیا تھا۔

علاوہ ازیں درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ محمد ریاض نے کہا تھا کہ ٹریبونل کے فیصلے کے بعد سابق ڈپٹی اسپیکر رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔

واضح رہے کہ قاسم سوری نے عام انتخابات 2018 میں بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ 265 کوئٹہ 2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بعد ازاں وہ 15 اگست 2018 کو 183 ووٹز حاصل کرکے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top