ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

پولیس اہلکاروں کی ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

01 اکتوبر, 2019 11:47

کراچی : دو پولیس اہلکاروں اور ان کے ساتھیوں نے اسلحے کے زور پر خاتون کی بے حرمتی کی۔ سولجر بازار میں دو اسٹریٹ کرمنز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نارتھ کراچی شادمان ٹاؤن میں دو پولیس اہلکاروں اور ان کے ساتھیوں نے اسلحے کے زور پر خاتون کی بے حرمتی کی۔

گھر میں ہونے والی واردات پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گھناؤنے فعل میں ملوث پیٹی بھائیوں کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ واردات 26 ستمبر کی دوپہر ہوئی۔

پولیس اہلکار ملک دانش اور سرفراز احمد متاثرہ خاتون کے محلے دار ہیں، ملزموں نے اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔

ملزم زیادتی کے دوران موبائل فون سے خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے، گرفتار دیگر ملزموں میں عبد الرزاق، نعیم، لیاقت اور کامران ملک شامل ہیں۔

پولیس اہلکار سرفراز ڈی آئی جی آفس، جبکہ ملک دانش گلشن معمار تھانے میں تعینات ہیں، کراچی پولیس کے حکام اہلکاروں کے شرمناک عمل پر مؤقف دینے سے گریز کررہے ہیں۔

دوسری جانب سولجر بازار پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، گرفتار ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بیوٹیشن نے دلہن تیار کروانے کے بہانے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے مطابق سولجر بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان حماد اور شہباز عرف کے ٹو کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے 2 ساتھی ناصر عرف ابا اور نومی فرار ہوگئے۔ ملزمان جمشید سولجر بازار اور گارڈن میں وارداتیں کرتے تھے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوکر آئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top