ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

پمز اسپتال میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج

01 اکتوبر, 2019 11:41

اسلام آباد: ملک بھر کی طرح اسلام آباد کے پمز اسپتال میں بھی ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

آل پمز ایمپلائز ایسویشن کی جانب سے پمز اسپتال کی نجکاری اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف کے ملازمین کا  احتجاج جاری ہے۔

ملازمین نے حکومت کی پالیسوں کے خلاف پمز کے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیا۔ پمز میں ملازمین روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ٹی آئی ایکٹ، ڈاکٹروں پر تشدد، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں احتجاج

احتجاج کے دوران او پی ڈی میں تمام سروسز معطل رہتی ہیں، شعبہ ایمبرجنسی میں چند ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں۔

ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top