ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

آزاد کشمیر میں زلزلے کے آٹھویں روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری

01 اکتوبر, 2019 13:51

میرپور: آزاد کشمیر میں زلزلے کے آٹھویں روز بھی امدادی کام جاری ہے۔ اپر جہلم میں 7 میں سے 4 رابطہ پل مکمل متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں تاحال کوئی ٹینٹ ویلیج قائم نہیں کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے کے آٹھویں روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکومتی ادارے، پاک آرمی کے جوان اور فلاحی ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

قیامت خیز زلزلہ میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی عمارتیں متاثر ہوئیں ہیں۔ تباہی کے باعث متاثرہ علاقوں میں آٹھویں روز بھی تعلیمی اداروں میں تعلیم کا آغاز نہ ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر زلزلہ، متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : فردوس عاشق

ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے تحت 2 اکتوبر تک تحصیل میرپور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انتظامیہ نے سرکاری تعلیمی اداروں کو ٹینٹ سکول میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز کے مطابق 150 ٹینٹ تعلیمی اداروں کے حوالے مزید 2 سو ٹینٹ آج دیئے جائیں گے۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی پاک آرمی اور تعمیراتی اداروں کے تعاون سے بحال کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہر اپر جہلم میں 7 میں سے 4 رابطہ پل مکمل متاثر ہوئے ہیں، عارضی پلوں سے متاثر آبادیوں سے رابطہ بحال کیا جائے گا۔ زلزلہ سے بجلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، جس کو سوفیصد بحال کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے تعلیمی اداروں کی بلڈنگز کو نقصان پہنچا،  جس کا سروے کیا جارہا ہے۔ یو این کے کنٹری ہیڈ کل متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ متاثرہ علاقوں میں تاحال کوئی ٹینٹ ویلیج قائم نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top