ہفتہ، 22-مارچ،2025
ہفتہ 1446/09/22هـ (22-03-2025م)

کراچی : جعلی رینجرز اہلکار اور برقع پوش ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

30 ستمبر, 2019 10:36

کراچی : رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں میں جعلی رینجرز اہلکار بن کر لوٹ مار کرنے والے اور گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے برقع پوش ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملیر میں رینجرز کی کارروائی میں منظم گروہ کے آٹھ ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، گاڑی، جعلی گرین نمبر پلیٹ، پولیس اور رینجرز کی وردیاں بر آمد کی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان کرنسی ایکس چینچ اور جعلی رینجرز اہلکار بن کر لوٹ مار کرتے تھے۔  ملزمان کا گروہ مختلف وارداتوں میں 20 کروڑ سے زیادہ رقم لوٹ چکا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پیر آباد تھانے کے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو برقع پوش ڈکیت کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

پیرآباد پولیس کو نامعلوم شہری کی جانب سے بذریعہ 15 کال اطلاع موصول ہوئی کہ دو برقع پوش ملزم اکرم نیازی نامی شہری کے گھر میں ڈکیتی کر رہے ہیں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

پولیس نے بروقت فوری کارروائی کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ دو ملزمان جنید ولد اللہ تھاریو اور شفیع ولد شاہ عالم کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، چھری اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

ادھر گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور نشہ آور اشیاء برآمد کرلیں ہیں، ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top