مقبول خبریں
وزیر اعظم کی تقریر کی پذیرائی ثبوت ہے کہ وہ مشن کشمیر میں کامیاب ہوئے : فردوس عاشق

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ "مشن کشمیر” میں کامیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ "مشن کشمیر” میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر رکھ دیا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 28, 2019
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ "مشن کشمیر” میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کس نے لکھی
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر رکھ دیا ہے۔اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ کھڑا ہوتا ہے۔ مہذب دنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔