مقبول خبریں
اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرہ

اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک کے باہر بھارت اور وزیر اعظم نریندرا مودی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان میں جمعہ کی شب جی ٹی وی نیوز یہ مظاہرہ لائیو دکھایا گیا۔ مظاہرے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
مظاہرین نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
سکھ برادری اور دیگر غیر مسلم بھی مسلمانوں کے ساتھ احتجاج میں شامل تھے۔
انکا مطالبہ تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ فوری طور ختم کردے۔