جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

پاکستان نے حافظ سعید کو استثنیٰ ملنے پر بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کردیا

27 ستمبر, 2019 10:06

اسلام آباد: پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو گھریلو اخراجات کیلئے استثنی ملنے پر بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید اور دیگر کو استثنی سلامتی کونسل کمیٹی کے ضابطہ کار 1267 کے مطابق ملا تاہم اقوام متحدہ کی پابندیاں تا حال موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق حافظ سعید اور دیگر نے گھریلو اخراجات کیلئے استثنی کی درخواست کی تھی اور سلامتی کونسل نے استدعا معمول کے مطابق منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں : حافظ سعید کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کیا گیا ہے : شہباز گل

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا غیر ضروری طور پر معاملے کو اچھالنا افسوسناک ہے۔

یاد رہے کہ علاوہ ازیں پاکستانی میڈیا کے اراکین کو پاکستانی سفارتی ذرائع سے اس خط کی نقل موصول ہوئی تھی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیوں ان ذرائع نے اس خط کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کے اس خطاب سے ایک روز قبل جاری کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں ان کی جانب سے توقع کی جارہی کہ وہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے۔

لہٰذا جس طرح توقع تھی بھارتی میڈیا کی جانب سے اس خط سے کھیلا گیا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حافظ محمد سعید کو منجمد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔

حافظ محمد سعید کی جانب سے سلامتی کونسل میں درخواست دی گئی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل ہیں، ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں جن کے باعث انہیں اہل خانہ کی کفالت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جماعت الدعوۃ کت سربراہ نے اپیل کی تھی کہ انہیں روزمرہ اخراجات کےلیے اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔

سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نے درخواست منظور کرتے ہوئے حافظ سعید کو بنیادی ضروریات کےلیے منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top