اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

مسئلہ کشمیر پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے : عمران خان

27 ستمبر, 2019 10:03

نیویارک: مقبوضہ وادی میں خون ریزی کا خدشہ ہے، عالمی برادری کے لئے مسئلہ کشمیر پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے، مودی کو امن کی خاطر مذاکرات کی دعوت بھی دی۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست کا سربراہ قانون سے بالاتر نہیں، میرا ملک کیلئے وہی وژن ہے جو پاکستان بنانے والوں کا تھا،

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی کسی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی موومنٹ کا نام ہی انصاف رکھا تھا، میری موومنٹ کا مقصد ہی قانون کی بالا دستی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کی مہاتیر محمد سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

عمران خان نے کہا کہ ہم نے 70 فیصد خسارہ کم کر دیا ہے، ہمارے معاشرے میں بہت کم لوگ ٹیکس دیتے ہیں، پاکستان میں 5 سال کے دوران ایک ارب درخت لگائیں گے، ایران کے مسئلے پر ہم ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں انتہا پسندی کا خاتمہ کیا، پاکستان میں کسی مسلح تنظیم کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ستر لاکھ جانوں کی قربانی دی۔ ہم مشکل حالات میں بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ پاکستان استحکام اور امن کی خاطر اقدامات کررہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یو این آنے کا اصل مقصد دنیا کو کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کرنا ہے۔ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، مودی کو امن کی خاطر مذاکرات کی دعوت بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ عالمی برادری کے لئے مسئلہ کشمیر پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے۔ بھارت نے ہمیں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کی۔

انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے لیے ضروری ہے کشمیر کے مسئلے پر ابھی ایکشن لے، ہم سنجیدہ تعلقات چاہتے ہیں مگر بھارت مخلص نہیں ہے، ہمیں علاقائی سطح پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top