اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری

26 ستمبر, 2019 17:06

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دو روز قبل آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ آزاد کشمیر میں 38 اور پنجاب میں ایک جاں بحق ہوا ہے۔

این ڈی ایم اے (این ڈی ایم اے ) نے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق زلزلے کے باعث میر پور آزاد کشمیر میں مختلف حادثات کے دوران اڑتیس افراد جاں بحق جبکہ چھ سو چودہ زخمی ہوئے، جبکہ پنجاب میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر اور پنجاب کے شہروں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے باعث مجموعی طور پر 450 گھروں کو نقصان پہنچا اور کوٹلی کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر تباہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق میرپور اور کوٹلی آزاد کشمیر کے اضلاع کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی میرپور اور جہلم کے گردونواح میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیاہے، زلزلے کے باعث چھیالس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے زلزلہ متاثرین کے لئے ادویات اور سرجیکل سامان معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کے حوالے کیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے امدادی سامان فوری طور پر میرپور آزاد کشمیر بھیجنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ مشکل اور دکھ کی گھڑی میر پور آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزارت صحت کے ادارے متاثرہ لوگوں کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے امدادی سامان لیکر آزاد کشمیر پہنچ گئے ، سامان میں دو سو خیمے ،چار سو بستر اور چار سو کمبل شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top