مقبول خبریں
پاکستان بمقابلہ سریلنکا، قومی ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیئے قومی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔ سخت سیکورٹی حصار میں پاکستان ٹیم کو ہوٹل روانہ کیا گیا۔
کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، حارث سہیل، عابد علی، آصف علی، فخر زمان، شاداب خان، عثمان شنواری، محمد رضوان، وہاب ریاض، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر اور محمد نواز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاک سری لنکا سیریز : پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی
وقار یونس آسٹریلیا میں ہونے کے باعث کراچی نہیں آئے، وہ دوسرے ون ڈے میں ٹیم جوائن کریں گے۔
ائیرپورٹ کے اطراف بھی سیکورٹی کے سخت اقدامات کیئے گئے۔
دوسری طرف رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا اجلاس ہوا۔
Logo unveiling ceremony of Pakistan 🆚 Sri Lanka ODI series at the GSL.
🎫 Tickets for #PAKvSL available, get yours now: https://t.co/3o3ee6QF4i
More Details: https://t.co/lajF8YWuof pic.twitter.com/49hE3uk6EK— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 24, 2019
اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، پی سی بی آفیشلز، پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس شہر میں امن و امان کی صورتحال بالخصوص پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اِنٹر نیشنل کرکٹ سیریز کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا از سرِ نو جائزہ لیا گیا۔
سندھ رینجز کا کہنا ہے کہ پاکستان بمقابلہ سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کیے جائیں گے۔