جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

سندھ، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری

24 ستمبر, 2019 13:38

کراچی : ملک بھر میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔ سندھ، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں بھی ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں۔

کراچی میں 91 مزید شہری ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی ڈینگی کے 2 مزید کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سے 988 افراد متاثر ہوچکے ہیں، دیگر اضلاع میں 41 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈینگی کا پنجاب پر وار، انسداد ڈینگی مہم میں غفلت کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں : عثمان بزدار

سندھ بھر میں رواں سال 2 ہزار 531 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ 2 ہزار422 شہریوں کا تعلق کراچی، 109 کا تعلق سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔

سندھ میں رواں سال ڈینگی سے اب تک 10 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، 8 کا تعلق کراچی سے ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 396 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 910 ہوگئی۔

جڑواں شہروں کے نجی اسپتالوں کے 1 ہزار 250 بیڈز ڈینگی مریضوں کے لیے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں بیڈز کی کمی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہزار سات سو اٹھاون تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 140 نئے ڈینگی کے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے ساتھ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2758 ہوگئی ہے۔

مرکزی شہر پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی، جس کے ساتھ شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1593 ہوگئی۔

دوسری جانب سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کیلئے دوائیاں بھی میسر نہیں ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ دوائیاں باہر سے لانی پڑتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top