اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے الزام کو جعلی فلیگ آپریشن کے لیے بہانہ قرار دے دیا

24 ستمبر, 2019 14:38

روالپنڈی : پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دراندازی کے ان الزامات کو بھارت کی جانب سے جعلی فلیگ آپریشن کے لیے بہانہ قرار دے دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بھارتی فوج کے کمانڈرز کی جانب سے خاص طور آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات مقبوضہ کشمیر میں صورتحال قابو کرنے میں ناکامی پر اپنی مایوسی کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا الزام مسترد کردیا

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی کمانڈرز کے یہ بیانات مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور قبضے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں۔


ایک اور ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے دراندازی یا مبینہ دہشت گرد کمپس کی موجودگی کے الزامات جعلی آپریشن/ مس ایڈونچر کے لیے بہانہ ہیں جس کی اگر کوشش کی گئی تو علاقائی امن کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔


پاک فوج نے بھارت کو واضح کیا کہ ‘پاکستان کی مسلح فورسز کسی بھی جارحیت/مس ایڈوینچر کا ہرقیمت پر جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے’۔

اس سے قبل پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھی بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالاکوٹ میں شدت پسندوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے، بھارت عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی صورتحال سے ہٹانا چاہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top