مقبول خبریں
وزیر اعظم نے کشمیر ایشو پر آیت اللہ خامنہ ای کے موقف کو سراہا

وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات میں کشمیرموقف پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تعریف کی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے دونوں رہنما نیو یارک میں ہیں۔
وہاں دونوں کی وفود کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
مسئلہ کشمیر پر سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا موقف درست اور اصولی، عمران خان۔
وزیر اعظم پاکستان نے گفتگو کے دوران کشمیر ایشو پر سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بیان کو درست اور اصولی قرار دیا۔اور انکے اس موقف کو سراہا۔
ایران کے سرکاری خبررساں ادارے نے پاکستانی سربراہ حکومت کا یہ موقف نشر کیا ہے۔
امریکا ایران کشیدگی
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عمران خان امریکا ایران کشیدگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہیں۔
جی ٹی وی انٹرنیشنل اینڈ ریسرچ