جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

امریکی صدر کا وزیراعظم مودی کیساتھ کھڑا ہونا امن کیلئے اچھا پیغام نہیں : رحمان ملک

23 ستمبر, 2019 13:36

اسلام آباد: رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ کھڑے ہو کر نادم نہیں لگ رہے تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا وزیراعظم مودی کیساتھ کھڑا ہونے سے امن کیلئے اچھا پیغام نہیں گیا ہے۔

سینیٹ کی قائم کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے یوکرین صدر کو صدارتی انتخابی حریف بائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کا کہا

اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر رانا مقبول، سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد، سینیٹر شفیق ترین، سینیٹر عتیق شیخ و سینیٹر کلثوم پروین، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ کھڑے ہو کر نادم نہیں لگ رہے تھے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کو کشمیر میں پچاس دن پر محیط ظالمانہ کرفیو و کاروائیوں پر نادم ہونا چاہئے تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ کا وزیراعظم مودی کیساتھ کھڑا ہونے سے امن کیلئے اچھا پیغام نہیں گیا ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔ ہماری حکومت کو کشمیر پر کوششوں کو تیز تر کرنی ہوں گی۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پاک افغان بارڈر پر نصب بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ میجر عدیل شاہد اور جوان فراز حسین کی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتی ہے۔  

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے میجر عدیل شاہد، سپاہی فراز حسین و دیگر شہدائے قوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ بابوسر ٹاپ میں بس حادثہ پر اظہار افسوس اور جاں بحق مسافروں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہو رہا ہے کہ ہم باڑ لگا رہے ہیں مگر افغانستان کیطرف سے بارودی سرنگ بچھائے جا رہے ہیں۔ بھارت کے ٹریننگ شدہ دہشتگرد پاک افغان پر پاکستان کیخلاف دہشتگردی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں سے پر فوری قوم کو فخر ہے اور سلام پیش کرتے ہیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ پاک فوج کے شہداء اور انکے خاندانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ہر پاکستانی دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top