مقبول خبریں
پولیس آپریشنز ونگ لاہور کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور : اسٹریٹ کرائم بے قابو، رواں ماہ 4588 ملزمان گرفتار ہوئے، جن 117 گینگ سے ابھی تک صرف 290 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔ پولیس آپریشنز ونگ لاہور کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔
پولیس آپریشنز ونگ لاہور کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کہ مطابق اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی،راہزنی و دیگر جرائم میں ملوث 4588 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے، جن سے 117 گینگز کے 290 ملزمان ابھی تک گرفتار ہو سکیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان سے 1 کروڑ 51 لاکھ سے زائد روپے مالیت کی ریکوری کرکے ورثاء کے حوالے کی گئی ہے، رواں ماہ اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 454 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے۔
جن کے قبضے سے 411 پسٹلز، 2 کلاشنکوف، 23 رائفلز، 7 بندوقیں، 7 خنجر اور 3054 گولیاں برآمد کی گئی، اسی طرح
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 740 ملزمان گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 265 کلو 726 گرام چرس، 9 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 348 گرام آئس، 4 کلو گرام سے زائد افیون اور 1 لاکھ 8 ہزار 345 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
خونی کھیل پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، گداگری، لاؤڈ اسپیکر سمیت دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1985 ملزمان گرفتار کیا گیا۔
ڈی ائی جی آپریشنز کے مطابق اسٹریٹ کرائم روکنے اور عوام دوست پولیس کے ویژن کے تحت مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، مگر شہری کرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
سابق دور حکومت بھی کرائم کی صورت پر قابو پانے میں ناکام رہی تھی اور موجودہ حکومت پنجاب بھی عوام کی جان مال کی حفاظت کے ناکام ہے۔
لاہور میں اسٹریٹ کرائم چوری ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہری اکثر اوقات اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہوجاتے ہیں، مزاحمت کے نتیجے میں انہیں زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔
اس کے علاوہ گھروں میں بھی ڈکیتیاں عروج پر ہیں، ملزمان گھروں میں کسی بہانے داخل ہوکر رہائشیوں کو یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار کرتے ہیں اور پھر با آسانی فرار ہوجاتے ہیں۔