بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

جتنی بھی سازشیں کرلیں، صفائی مہم نہیں رکے گی : مرتضیٰ وہاب

23 ستمبر, 2019 14:16

کراچی : مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے، کچرے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی سازش کرلیں، صفائی مہم نہیں رکے گی۔ خدا کا واسطہ ہے، ہمارے صفائی کے کام کو متاثر نہ کریں۔

ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کام میں رکاوٹ نہ کھڑی کریں۔ خدا کا واسطہ ہے، ہمارے صفائی کے کام کو متاثر نہ کریں۔ سندھ حکومت نے کراچی کی صفائی کا فیصلہ کرلیا ہے، تمام سازشوں کے باوجود صفائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کی صفائی مہم میں سپورٹ کروں گا، سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا : وسیم اختر

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اکیلے کام نہیں کررہی ہے۔ ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جو صفائی میں ساتھ دے رہے ہیں۔ قیوم آباد میں ایم کیوایم کا یو سی چیئرمین ہمارے ساتھ موجود تھا۔ تنقید کرنے والوں کو کہتا ہوں آپ نے کچرا صاف نہیں کیا، بلکہ کام کو بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کام میں مدد نہیں کرسکتے ہیں تو کام میں رکاوٹ نہ بنیں۔ کچرے کے بیک لاک کو آئندہ تیس روز میں کلیئر کریں گے۔ کوئی حکومت عوام  کی سپورٹ کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔ اگر حکومت کچرا صاف کرے اور عوام سڑکوں پرکچرا پھینکتے رہیں تو صفائی نہیں ہوسکتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے۔ کچرے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے۔ جتنی بھی سازش کرلیں، صفائی مہم نہیں رکے گی۔ سیوریج لائنوں سے بڑے بڑے پتھر نکل رہے ہیں۔ سیوریج لائنوں میں پتھر ڈالنے والے عوام کی خدمت نہیں کررہے ہیں۔  

انہوں مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے کچرا اٹھا کر پارکوں میں ڈال دیا ہے۔ سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top