ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے : شاہ محمود قریشی

23 ستمبر, 2019 09:40

واشنگٹن : وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ وادی میں خوف کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شام محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ سب بند ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا موڑ لے، پاکستان کشمیر سے نظریں نہیں موڑ سکتا : شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی شہر نیو یارک میں کشمیر رہنماوُں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں خوف کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ، اسپتال سب مکمل طور پر بند ہیں۔ وادی سے قیدیوں کو بھارت منتقل کیا جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں روزانہ کی بنیاد پر گلی گلی میں احتجاج ہورہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کشمیریوں کا مؤقف دنیا کے سامنےرکھنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا، انسانی حقوق تنظیمیں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں، خطےمیں دیرپا قیام امن کے لیے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر سر فہرست رہے گا۔ یو این اجلاس میں آنے سے پہلے ایک خط سیکریٹری جنرل کو بھیجا ہے، جس میں درخواست کی ہے کہ میرا خط تمام ممالک کودے دیں۔

اس موقع پر کشمیری رہنماء غلام نبی فائی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے آنے والوں نے بتایا کہ آر ایس ایس کے غنڈے مقبوضہ وادی میں دندناتے پھررہےہیں۔ غلام نبی فائی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top