بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

سندھ حکومت کی صفائی مہم میں سپورٹ کروں گا، سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا : وسیم اختر

21 ستمبر, 2019 10:39

کراچی : انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی صفائی مہم میں سپورٹ کروں گا۔ اب سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا۔ اب ہمیں لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت کی صفائی مہم میں سپورٹ کروں گا۔ کم سے کم 10 سے 12 سال سے کچرا کا برا حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صفائی کی خراب صورتحال کے باعث کراچی میں مختلف بیماریوں نے سر اٹھا لیا

انہوں نے کہا کہ کچرے کے حوالے سے میری وزیر بلدیہ ناصر شاھ سے ملاقات ہوئی تھی۔ میں نے تمام ڈسٹرک کو بولا ہے کہ اس مہم میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں اب سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا۔ اب ہمیں لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

یاد رہے کہ سابق ڈی جی پارکس لیاقات قائم خانی کی گرفتاری کے بعد وسیم اختر بھی نیب کے ریڈار پر آسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا گھیرا کس کے گرد تنگ ہورہا ہے، نیب والے تحقیقات کر رہے ہیں، جو دستاویز مانگ رہے ہیں ، ہم انہیں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سابق ڈی جی پارکس مشیر باغات نہیں ہیں ان سے صرف مشورہ لیتا تھا تاکہ شہر کے پارکس کی حالت بہتر ہوسکے۔ باقی قانون کو اپنا کام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ لیاقات قائم خانی 80 کی دہائی میں وزیراعظم محمد خان جونیجو کی سفارش پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں پر بھرتی ہوئے، ملازمت کے دوران انہیں ہمیشہ طاقتور مافیا اور سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل رہی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ گٹر باغیچے سے پی ای سی ایچ ایس جیسے پوش علاقے میں 2000 گز کے بنگلے میں منتقل ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top