مقبول خبریں
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکا، مشن کشمیر ہے : ملیحہ لودھی

نیو یارک : میلحہ لودھی نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا میں مصروفیات کے شیڈول سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ مشن کشمیر ہے، عمران خان عالمی رہنماؤں کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آج نیو یارک پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ امریکا مشن کشمیر ہے۔ عمران خان کا اقوام متحدہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم مشن کشمیر کے لیئے سعودی عرب سے امریکا روانہ
ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں کشمیر میں جاری بھارتی تسلط اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم او آئ سی کے کونٹیکٹ گروپ برائے کشمیر کے وفود کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے دورے میں بشمول صدر ٹرمپ کئی عالمی رہنماؤں سی دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔
Prime Minister Imran Khan arrives Saturday morning on Mission Kashmir to a packed program at #UNGA74 He will be the voice of the Kashmiri people at the UN. In addition to his GA address he will also speak at Asia Society &Council on Foreign Relations pic.twitter.com/rqYAunBpTy
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) September 21, 2019
ان کا مزید بتانا تھا کہ وزیر اعظم ترکی اور ملائیشاء کے ساتھ سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم ترک صدر کے ساتھ ملکر نفرت انگیز بیانیوں کے تدارک پر منعقد کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کی امریکا کی مصروفیات بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم موسمیاتی تغیر، صحت اور سرمایہ کاری پر عالمی کانفرنسوں میں شرکت اور نیویارک میں ایشیا سوسائٹی اور کونسل آن فارن ریلیشن میں بھی خطاب کریں گے کریں گے۔
150 سے زائد عالمی سربراہان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔