اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

وزیر اعلیٰ سندھ کی کچرا پھینکے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

20 ستمبر, 2019 13:39

کراچی : شہر کی صفائی کے حوالے سے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو سڑک پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور صفائی کی صورتحال کو خود مانیٹر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید کی زیر صدارت شہر قائد میں صفائی مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے بذات خود شہر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور مہم کے دوران پولیس اور رینجرز کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ کو ڈپٹی کمشنرز نے بتایا کہ ہر ڈی سی کو 50 ملین روپے کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں، مشنیری، ڈمپرز، شوریلز اور دیگر ضروری مشنیری اور مزدوری ادائیگی کیلئے دیئے گئے ہیں۔

اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم اس شہر کی تعمیر نو کی اور اس کی صفائی بھی ہم ہی کریں گے، ہر ضلع کا ریکارڈ الگ الگ رکھا جائے، کس نے کتنا کچرا بھیجا ہے، یہ کام سائنٹیفک طریقے سے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کو صاف کرکے وہاں ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے، وہ اس صفائی کو برقرار رکھیں، پوری صفائی کا کام ڈاکومینٹڈ کریں، ہر کچرے کے ڈمپر کی تصویر بنائیں اور پھر وہاں صفائی کی تصویر اور ویڈیو بنائیں، ایک مکمل ریکارڈ رکھیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ میں خود کل تمام 6 اضلاع میں جاؤں گا اور کچرے کی لفٹنگ کا کام دیکھوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو سڑک پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، صوبائی وزراء سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، تمام ڈپٹی کمشنرز بھی شریک ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top