مقبول خبریں
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب کے لیئے روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب کے لیئے روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ دو دن پر مشتمل ہوگا۔
دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سعودی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام، کرفیو اور کشمیریوں پر مظالم پر بھی بات کی جائے گی۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی صورتحال اور معاشی ترقی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان پانچ اگست کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے رابطے میں ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان اور سعودی علی عہد کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی سلامتی پر بھی بات ہوگی۔
خیال رہے کہ روایتی طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خاصے گرمجوش اور باہمی دلچسپی پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کو نئی جہت بخشے گا اور اس سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق 19 اور 20 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعظم نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال عمران خان، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد 18 ستمبر کو پہلی مرتبہ 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔