مقبول خبریں
حکومت کو ریاست کی نہیں، اپنے سیاسی حریفوں کی فکر ہے : یوسف رضا گیلانی

کراچی : یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 149 اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی باتیں ہیں۔ ان کو ریاست کی فکر نہیں ہے، انہیں اپنے سیاسی حریفوں کی فکر ہے۔ پیپلزپارٹی سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں ہے۔
ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن کے 26 مقدمات کی سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 قابل عمل نہیں ہے، یہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی باتیں ہیں۔
انہوں نے بلاول بھٹو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سندھو دیش کے حوالے سے بلاول بھٹو نے ایک الگ تناظر میں بات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : آرٹیکل 140، کراچی پر قبضہ قرار، کوشش ہوئی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا : بلاول بھٹو
سابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ سندھ کو اگر غیر مستحکم کرنے کا سوچا جا رہا ہے، تو اس مطلب ہے کہ ان کو ریاست کی فکر نہیں ہے، انہیں اپنے سیاسی حریفوں کی فکر ہے۔ پیپلزپارٹی سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے لوگوں میں بہت سے خدشات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر پر دن میں پچاس دفعہ ٹی وی پر باتیں کرنے والے دنیا کا دورہ کریں اور حمایت حاصل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی بنیاد کشمیر ہے، اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی سمیت پچیس سے زائد ملزمان مقدمات میں نامزد ہیں۔ ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
دیگر ملزموں میں طارق اقبال پوری، عبدالکریم داؤد پوتا، محمد زبیر، عدنان زمان، مرچو مل، یونس رضوانی، جاوید انور، نجم الحق، مرزا کریم بیگ، سہیل محمود، فرحان احمد، عاصم رضوانی، بھی شامل ہیں۔
مقدمہ میں دس سے زائد ملزم اشتہاری ہیں۔ جن میں نعمان احمد، فرحان جنیجو، میاں محمد طارق، اختر محمود، مہر ہارون رشید، سمیت، اللہ داد اور عابداللہ شامل ہیں۔