اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

نیب نے پی پی رہنماء خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

18 ستمبر, 2019 17:23

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی اور سکھر نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا۔

 اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نیب کی مشترکہ ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی رہنما کے خلاف 3 تحقیقات چل رہی ہیں اور ان کے خلاف تمام الزامات ٹھوس تھے، جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کو نیب تحقیقات کے سلسلے میں سوالنامہ بھی بھجوایا گیا تھا، جس کے وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top