اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

فضل الرحمن کے لاک ڈاؤن میں شامل نہیں ہوں گے، شہباز شریف کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

18 ستمبر, 2019 13:19

لاہور: نواز شریف اور شہباز شریف کی جیل میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فضل الرحمن کے لاک ڈاؤن میں شمولیت نہ کرنے کے حوالے سے مقتدر حلقوں کو آگاہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے رپورٹر نے باوثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے حکومت کی کشمیر ایشو سمیت امریکا میں ہونے والے یواین او کے اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران مسلم لیگ (ن) کے امریکا میں حمایتیوں کو بھارت کے خلاف مظاہروں میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمان 73 کے آئین کے تناظر میں کرپشن کے 74 طریقے ایجاد کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف کی جانب سے مقتدر حلقوں کو یہ بھی یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ نواز شریف بھی اس حکمت عملی پر آمادہ ہو گئے ہیں، ملک کے ایسے نازک حالات میں ملک کا ساتھ دینا چاہیے، اپوزیشن نہیں کرنی چاہیے۔

رپورٹر کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو پر سب کو اکھٹے ساتھ رہنا چاہیے، کسی بھی صورت فضل الرحمن کے لاک ڈاؤن کا مسلم لیگ (ن) ساتھ نہیں دے گی، بلکہ اس کا فیصلہ سنٹرل کمیٹی پر چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ،آزادی مارچ، دھرنا کا اعلان کر رکھا ہے.

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ آزادی مارچ میں شرکت کریں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کبھی شرکت کی یقین دہانی کروائی جاتی ہے تو کبھی انکار کر دیا جاتا ہے، جس کہ وجہ سے مولانا فضل الرحمان ابھی تک فائنل تاریخ کا اعلان نہیں کر سکے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف جو کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں نے اپنے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوایا کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شریک ہو گی، جس پر مولانا فضل الرحمان نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

تاہم دھرنے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) تقسیم کا شکار نظر آتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top