جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

وزیراعظم نے گھوٹکی مندر حملے کو دورہ امریکا سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دے دیا

18 ستمبر, 2019 17:56

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی میں مندر پر حملے کو دورہ امریکا سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دے دیا ہے۔ پاکستان میں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ کشمیر میں جا کر جہاد کرے گا تو وہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے طورخم سرحد کو باقاعدہ طور پر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی سروس کیلئے کے لیے ٹرمنل کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں طورخم سرحد پر 24 گھنٹے سروس پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سرحد کے کھلنے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوجائے گا جبکہ خطے میں تبدیلی آئی گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے وسطیٰ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران یہ دیکھا کہ ان میں کسے کئی ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت کے خواہشمند ہیں۔

بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پر انتہاپسندوں نے قبضہ کرلیا ہے کیونکہ ایسے ذہن کے لوگ ہی کسی علاقے کو اتنے دنوں تک بند کرسکتا ہے۔ مودی حکومت کی پالیسی آر ایس ایس کی پالیسی ہے جو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ہے، جبکہ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنادیا ہے۔

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر باور کروایا کہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے والا  آرٹیکل ختم نہیں کرتی تب تک اس سے بات چیت نہیں ہوسکتی ہے۔ میں اپنی قوم سے وعدہ کرکے جارہا ہوں کہ میں اس طرح کشمیر کا کیس اقوام متحدہ میں پیش کروں گا جو آج تک کسی نے نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ کشمیر میں جا کر جہاد کرے گا تو وہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم کرے گا۔ بھارت کو اس وقت کشمیر میں بہانہ چاہیے، وہاں اس نے 9 لاکھ فوج جمع کی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری کشمیری قوم بھارت کے خلاف ہے، جو ان کے ساتھ تھے اب وہ بھی بھارت کے خلاف ہوگئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت بری طرح پھنسا ہوا ہے، بین الاقوامی برادری اس کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، عالمی فورم پر دہائیوں بعد بات ہورہی ہے، جس کی وجہ سے ان پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے اور اس کی رہی سہی کسر میں اقوام متحدہ میں پوری کردوں گا۔

طورخم سرحد پر نئے ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم  عمران خان نے گھوٹکی میں ہندو برادری کی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے اور مظاہروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں پیش آنے والا واقعہ اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ان کی تقریر کو  سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام اقلیوں کو یہ یقین دہانی کروائی تھی وہ اس ملک کے برابر کے شہری ہیں۔ آئین پاکستان اور دین اسلام میں بھی اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق دیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top