جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

وزیراعلیٰ سندھ کا دمبہ گوٹھ میں اسکول کا افتتاح، سندھ حکومت تعلیم پر کام کررہی ہے : امریکی سفیر

17 ستمبر, 2019 11:59

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے دمبہ گوٹھ میں وزیراعلیٰ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے یو ایس ایڈ کے تعاون سے نئے تعمیر شدہ اسکول کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ نے ایس بی ای پی کے پروگرام 106 اسٹیٹ آف آرٹ اسکول 155 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی ہیں۔ یہ اسکول بنیادی طرف سے دمبہ گوٹھ میں 1972 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس سیکنڈری اسکول میں 6 کمرے تھے اور 170 طلبہ تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت اسکول میں 23 کمرے، بشمول 15 پرانے کمرے تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس وقت 685 طلبہ ہیں اور 23 اساتذہ ہیں۔ اسکول میں لیب، سائنس روم، کمپیوٹر لیب، اساتذہ کے کمرے ہیں۔ اسکول میں پلے ایریا، صاف پانی، بیت الخلاء، ایک بڑا ہال موجود ہے۔  

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کی مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن کی سخت ہدایات

انہوں نے بتایا کہ یہ اسکول 10 اضلاع سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، دادو، قمبر-شہدادکوٹ، جیکب آباد، کشمور، کراچی ملیر- گڈاپ اور بن قاسم، کراچی ساؤتھ، لیاری، کراچی ویسٹ – اورنگی اور کیماڑی میں تعمیر کیے جارہے ہیں۔ یہ اسکولز پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پر چلائے جائیں گے،

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز ملا کہ اس گوٹھ میں پہنچ کر اس اسکول کا افتتاح کرسکوں، میرا اپنا ضلع پانچ کلومیٹر بعد شروع ہوتا ہے یہ سب برادریاں اس علائقے سے وابستہ ہیں۔ میرے والد کا حلقہ بھی اس علائقے سے شروع ہوتا تھا، میرے والد یہاں آتے تھے۔

تقریب سے امریکن سفیر پول جونز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس اسکول کے افتتاح پر بہت خوش ہوں اور عالیشان عمارت کا افتتاح کیا۔ بچوں کا اعتماد دیکھ کر خوشی کا احساس ہوا۔ میرے بھی دو بچے ہیں اور ایسے اسکول سے شروعات کی۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی استاد اور بیٹا فنکار ہے یہ بچے بھی بہتر زندگی حاصل کرسکتے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 112 اسکول تعمیر ہونے ہیں 68 اسکول تعمیر ہوچکے ہیں۔ یہ اسکول تقریب 80 ہزار بچے تعلیم حاصل کرکے اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔ سندھ حکومت گھرائی کے ساتھ تعلیم پر کام کررہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top