اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

آرٹیکل 149 سے وفاق صوبے کو صرف مشورہ دے سکتا ہے : سراج درانی

14 ستمبر, 2019 11:49

کراچی : آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے خلاف ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کسی کروائی کے سماعت ملتوی کردی گئی۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : آرٹیکل 140، کراچی پر قبضہ قرار، کوشش ہوئی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا : بلاول بھٹو

فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے سماعت ملتوی کردی گئی۔ پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق صوبے کو صرف اور صرف مشورہ دے سکتا ہے۔ وفاق صوبے کو کنٹرول کرے گا، یہ غلط اخز کیا گیا ہے۔

آغا سراج درانی نے پیرپگارا کے بیان کی حمایت کردی۔ ان کا کہنا تھا قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت کراچی میں تھا، کراچی کو واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے۔ کراچی کے کچرے پر صرف اور صرف سیاست ہوئی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top