مقبول خبریں
کشمیر، اسی لاکھ کشمیریوں کا نہیں، دو ارب انسانوں کا مسئلہ ہے : عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو کشمیر اسی لاکھ کشمیریوں کا مسئلہ نہیں، خطے کے دو ارب انسانوں کا مسئلہ ہے۔ ڈر ہے کہ بھارتی مظالم کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا کوئی واقعہ نہ ہوجائے۔
وزیراعظم عمران خان نے عرب ٹی وی الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر 80 لاکھ کشمیریوں کا مسئلہ نہیں، خطے کے 2 ارب انسانوں کا مسئلہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان بھارت سے جنگ کرنا نہیں چاہتا ہے، لیکن اگر دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہوں تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو اثر ساری دنیا پر جائے گا : وزیراعظم
کشمیر پر جنگ ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہوگی۔ کشمیر صرف اسی لاکھ کشمیریوں کا مسئلہ نہیں، خطے کے دو ارب انسانوں کا مسئلہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی مظالم کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ جیسے ایک اور واقعے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو کشمیر سے متعلق قراردادوں پرعمل کرانا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کشمیر سے متعلق امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کا بھی خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ عمران خان نے افغانستان میں قیام امن کی خاطر سب کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنےکا بھی اعلان کیا۔
وزیراعظم نے ملکی معیشت پر الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ خسارہ ستر فیصد کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے یوٹرن پرائم منسٹر کہلائے جانے پر فخر کا بھی اظہار کیا۔