مقبول خبریں
پاکستان میں درآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا : موڈیز

اسلام آباد : عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی معیشت پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے درآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے، لیکن زرمبادلہ کے ذخائر ادائیگیوں کے حساب سے کم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی معیشت پر تجزیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت روپیہ ضرورت کے مطابق اپنی قدر کا خود تعین کرے گا، لیکن درآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نیب ملکی معشیت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں : چیئرمین نیب
موڈیز کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر قرض کی ادائیگیوں کے حساب سے کم ہیں۔ جس سے غیر ملکی ادائیگیوں سے جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافے کا خدشہ ہے۔
موڈیز نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر سے ادائیگیوں سے سہارا ملا اور دیگر ذرائع سے ملنے والے قرض سے بھی مدد ملی، لیکن شرح سود بڑھنے سے مالیاتی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
موڈیز کے مطابق دو سال میں شرح سود ساڑھے 7 فیصد بڑھا ہے اور حکومتی بانڈز کی شرح سود بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ شرح سود بڑھنے سے مقامی قرضوں میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ٹیم کے کچھ اعلیٰ حکام سے ناخوش ہیں۔ حکومت مالیاتی خسارے، ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکام ہیں۔ ایک سال میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ صفر کرنے کا خواب پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایس او ایس مشن اتوار کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ایس او ایس مشن پاکستان کی معاشی مشاورت اور مشن کو حالیہ ٹیکس آمدن میں کمی پربریفنگ دی جائے گی۔ آئی ایم ایف مشن پاکستان کو ٹیکس اہداف اور مالی خسارہ کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کرے گا۔ توانائی کے خسارے کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف ایس او ایس مشن سے مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق معاشی اہداف میں ناکامی پر ایف بی آر میں بڑی سطح پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اہداف حاصل نہ کرنے پر آئندہ آئی ایم ایف کی قسط میں بھی تاخیر کا امکان ہے۔