جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

ارشاد رانجھانی قتل کیس : شریک ملزم ڈیوٹی آفیسر ضمانت پر رہا ہوگیا

12 ستمبر, 2019 10:45

کراچی : ارشاد رانجھانی قتل کیس کے شریک ملزم ڈیوٹی آفیسر عامر ریاض کی ضمانت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے منظور کرکے رہا کردیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کے الزام میں یو سی چئیرمین رحیم شاہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے ارشاد رانجھانی کیس میں شریک ملزم ڈیوٹی آفیسر عامر ریاض کی ضمانت کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم ضمانت کی درخواست پر 2 لاکھ روپے کے عیوض منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : ارشاد رانجھانی کو ریمنڈڈیوس کی طرح سڑک پر گولیاں چلا کر مارا گیا : سندھ ہائی کورٹ

عدالت نے ملزم ڈیوٹی آفیسر عامر ریاض کو جیل سے رہا کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

قتل کیس کا مرکزی ملزم یو سی چئیرمین رحیم شاہ جیل میں ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 6 فروری کو کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ڈکیتی کے الزام میں یو سی چیئرمین رحیم شاہ نے ارشاد رانجھانی کو گولیاں مار دی تھیں۔

رحيم شاہ کا کہنا تھا کہ ارشاد رانجھانی نے تعاقب کيا اور لوٹ مار کی کوشش کی، لہٰذا دفاع ميں گولی چلانا پڑی، ليکن بعد ازاں ايمبولينس ڈرائيور نے اپنے بيان میں حیران کن انکشافات کر ڈالے تھے۔

ايمبولينس ڈرائيور نے بتايا تھا کہ مقتول کو زخمی حالت ميں تھانے منتقل کيا گيا، وہاں سے 15 سے 20 منٹ بعد اسپتال روانہ ہوئے۔

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ یو سی چیئرمین رحیم شاہ موٹر سائیکل پر پیچھے آیا اور ايمبولينس کے سامنے آکر ہميں رکنے کا کہا، گاڑی رکوا کر رحيم شاہ نے کہا سب آگے ديکھو پھر انسپکٹر علی گوہر سے کچھ بات کی، جس کے بعد ایمبولینس کا دروازہ کھلا اور گولی چلنے کی آواز اور زخمی کی چيخ و پکار سنائی دی۔

ڈرائیور نے مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے کہا چپ رہو اور ایمبولینس اسپتال لے چلو، ارشاد رانجھانی کو جناح اسپتال پہنچایا تو وہ مرچکا تھا، رحیم شاہ کے خوف سے پولیس کو پہلے حقیقت نہیں بتائی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top