جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

مریم نواز پارٹی عہدہ کیس، وکیل کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

11 ستمبر, 2019 11:19

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیس کی سماعت کی۔ وکیل کی عدم حاضری کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا اپوزیشن اور الیکشن کمیشن میں ڈیڈ لاک برقرار، انتظامی معاملات متاثر ہونے کا خدشہ

سماعت کے موقع پر مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے بینچ کو بتایا کہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک ہیں۔ معاون وکیل نے دلائل دینے سے معذرت کی۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلی سماعت پر ہی بتا دیتے تو آج سماعت نہ رکھتے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کے نون لیگی فیصلے کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔

درخواست میں ان تمام قانونی بنیادوں کا احاطہ کیا گیا تھا، جن کی رو سے مریم نواز کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں، عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا بھی مفصل ذکر موجود تھا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا مسلم لیگ نے اندر قیادت کا فقدان ہے، نااہل شخص کو پارٹی عہدہ دے کر مسلم لیگ ن کیا پیغام دینا چاہ رہی ہے، ن لیگ والے چاہتے ہیں پاکستان میں رائے ونڈ کا قانون نافذ کیا جائے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نوز مشہور پانامہ رانی ہیں اور ٹویٹر پر ہمیں لیکچر دیتی ہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو ٹیسٹ ٹیوب لیڈرشپ نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آج تک ایسا منظر نہیں دیکھا کہ مریم نواز نے اپنے والد کو لاہور کی گلیاں پھرا کر کوٹ لکھپت جیل پہنچایا، مسلم لیگ ن کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا ہے۔

بیرسٹر ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ عدالت سے سزا یافتہ مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے، جو شخص 62،63 پر پورا نہیں اترتا، وہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا ہے، مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کو چیلنج کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف نے ہمیشہ اپنے عہدے کو پاکستان کے اداروں کے خلاف استعمال کیا ہے، مریم نواز پاکستان کے اداروں کو متنازع بناتی رہی ہیں۔

مریم نواز کے خلاف پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی فرخ حبیب، ملیکہ بخاری،کنول شوذب اور جویریہ ظفر نے درخواست دائر کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top