ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

راشد منہاس شہید کے مزار پر پاکستان ائیر فورس کے دستے کی سلامی

07 ستمبر, 2019 12:06

کراچی : یومِ فضائیہ پر راشد منہاس شہید کے مزار پر پاکستان ائیر فورس کے دستے نے سلامی دی۔ ایئر وائس مارشل عباس گُھمن کا کہنا تھا کہ راشد منہاس کی قربانی بے مثال تھی۔

یوم فضائیہ پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ کراچی کے علاقے کالا پُل کے قریب واقع آرمی قبرستان میں راشد منہاس کے مزارپر ایئر وائس مارشل عباس گُھمن نے حاضری دی۔

یہ بھی پڑھیں : آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

شہید کی قبر پر ایئر فورس کے دستے نے سلامی دی۔ ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے راشد منہاس کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔ تقریب میں راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ائیر وائس مارشل عباس گُھمن کا کہنا تھا کہ آج ہم یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ آج سے چون سال پہلے دشمن نے ملک پر حملہ کیا۔ افواج پاکستان کو قوم نے سپورٹ کیا۔ اُس وقت پاکستان ائیر فورس نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس نے چوبیس گھنٹے میں بھارت کو زمین پر لوٹا دیا تھا۔ انڈین ائیر فورس اس وقت پاکستان ائیر فورس سے کئی گنا مضبوط تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راشد منہاس کی قربانی بے مثال تھی۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ قوم کی سپورٹ کے ساتھ پاکستانی شاہین آگے بھی اس طرح کی کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اگر دوبارہ ایسا کوئی موقع آیا تو پاک فضائیہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top