ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

07 ستمبر, 2019 11:20

کراچی : ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے سنہری کارناموں کی لازوال داستان ہیں۔

اس کی یاد میں ہر سال 7 ستمبر کو یوم فضائیہ منایا جاتا ہے۔ جنگ ستمبر میں پاکستانی جہازوں نے صرف 24 گھنٹے میں جرات و شجاعت اور مہارت کی ناقابل فراموش تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے

65 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے ایف 12، اسٹار فائٹرز، سیبر، اور کینبرا طیاروں کے ذریعے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔

وقت گزرا تو پاک ایئر فورس بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گئی۔ ادارے کے پاس اس وقت ایف سیون، میراج تھری، میراج، میراج فائیو، ایف سولہ اور جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے شامل ہیں۔


پاک فضائیہ میں شامل جے ایف تھنڈر طیارے کا سن کر دشمن پر خوف طاری ہو جاتا ہے۔

54 سال قبل ایم ایم عالم ، سرفراز احمد رفیقی شہید نے دشمن کے دانت کھٹے کئے تھے اور رواں برس 27 فروی کو اسکواڈرن لیڈر محمد حسن علی اور ونگ کمانڈر نعمان علی نے دو بھارتی طیاروں کو زمین بوس کردیا۔

پاک فضائیہ نے ہر موقع پر دشمن کا غرور ملیا میٹ کرکے ثابت کردیا کہ اقبال کے شاہین ہمیشہ جھپٹ کر پلٹتے اور پلٹ کر جھپٹتے رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top