اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

یوم دفاع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

06 ستمبر, 2019 11:28

اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان نہیں ہوتی ہے۔ دشمن کو بھر پور ردعمل دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے کا یوم تجدید عہد ہے، 54 سال پہلے پاک فوج نے قوم کے شانہ بشانہ دشمن کےعزائم کو ناکام بنایا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہماری مسلح افواج جدت کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی سے لیس ہیں، ہماری مسلح افواج ہرقسم کے چیلننجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک فوج بیرونی مہم جوئی کو ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے : آج کا دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے لازوال کارناموں کی یاد دلاتا ہے : سربراہ پاک بحریہ

وزیراعظم عمران خان کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام

وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے، دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی جنگ نہیں چاہتے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اپنی سلامتی اورخودمختاری پرسمجھوتا نہیں کریں گے، دشمن کو بھر پورردعمل دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

علاوہ ازیں یوم دفاع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے کیڈیٹس نے مزار قائد جبکہ پاک فوج کے کیڈیٹس نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آذاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top