بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

سندھ ہائی کورٹ میں بیٹی کی بازیابی کے لیئے آنے والا باپ صدمے سے عدالت میں انتقال کرگیا

06 ستمبر, 2019 13:52

کراچی : بیٹی کی بازیابی کے لیے در در کی ٹھوکر کھاکر سندھ ہائی کورٹ میں پہنچے والا باپ بیٹی کو دیکھ کر دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیئے : پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا : امریکی نائب وزیر دفاع

ایک سال تک بیٹی کی بازیابی کے لئے عدالت کے چکر لگانے والے باپ کا حوصلہ جواب دے گیا۔ سجاول کا شخص سندھ ہائیکورٹ میں دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیئے : ملزم کی بریت کے خلاف درخواست مسترد، پہلی بار ریاست نے ملزم کے حق میں بحث کی : سپریم کورٹ

بیٹی کے اغوا کے مقدمے میں انصاف کے لئے آنے والا باپ صدمے سے ہی عدالت میں انتقال کرگیا۔ متاثرہ خاندان  کا مؤقف ہے کہ لڑکی کو سجاول کے علاقے سے ایک سال قبل اغواء کیا گیا تھا۔ بیٹی کو اغواء کرنے والا کچھ عرصہ بعد جھگڑا کرنے پر قتل کردیا تھا۔  

مزید پڑھیئے : سوسائٹی فراڈ کیس : کراچی میں قبرستان، فٹ پاتھ سب بیچ دیا گیا: سندھ ہائی کورٹ

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ مغوی قتل کے بعد بیٹی کا نکاح کسی اور سے کرادیا گیا۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے علاقہ پولیس اور پیپلز پارٹی کے ارکین اسمبلی کے تعاون نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ میں لڑکی کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

لڑکی کا باپ محمد جمعہ اور اہل خانہ کے دیگر افراد آج پیشی پر آئے تھے۔ بیٹی کو دیکھ کر محمد جمعہ کو دل کا دورہ پڑ گیا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ایمبولینس نہ ہونے کے باعث جاں بحق محمد جمعہ کی میت سوزوکی میں رکھی گئی، میت کو واپس لے جانے کے لئے جمعہ کے اہل خانہ کے پیسے تک نہیں تھے۔

ہائی کورٹ کے باہر ٹریفک پولیس کی خاتون اہلکار نے راہ گیروں سے پیسہ جمع کیئے تاکہ وہ میت کو اپنے علاقے تک لے جاسکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top