اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

حالات نے ثابت کیا کہ علیحدہ ملک بنانے کا فیصلہ درست تھا : گورنر شاہ فرمان

06 ستمبر, 2019 11:20

پشاور : علیحدہ ملک بنانے کا فیصلہ درست تھا، صوبائی دارالحکومت خیبر پختونخواہ کی مرکزی تقریب سے خیبر پختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان اور آئی جی ائیر فورس ائیر وائس مارشل عمران ماجد نے خطاب کیا۔

پی اے ایف ایئر بیس میں منعقدہ یوم دفاع کی تقریب سے خیبر پختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور انڈیا میں مسلمانوں کی حالت نے ثابت کیا کہ علیحدہ ملک بنانے کا فیصلہ درست تھا۔ ایئر فورس کی مثال بہترین کھلاڑی کا ہے، جو ہر میچ میں سنچری سکور کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایک اور بھارتی افسر مستعفیٰ

شاہ فرمان نے کہا کہ شہداء کی لواحقین کو ہر سطح پر ریلیف ملنا چاہئے۔ دہشت گردی کی خلاف جنگ لڑنے پر فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بہترین فورسسز کی وجہ سے ہم نے دہشت گردی کی خلاف جنگ جیت لی ہے۔ جب لیڈاران کا مقصد پیسہ بنانا ہوتا ہے، تو پھر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

گورنر خیبرپختونخواہ نے کہا کہ ایئر فورس پر قوم اندھا اعتماد کرتے ہیں کہ جو بھی ہوجائے ائرفورس جیت جائے گا۔ اگر ہم دشمنوں کی آلہ کار نہ بنے تو اس ملک کا کوئی کچھ بھی نہیں کرسکتا ہے۔ یو این نے کشمیریوں کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ انڈیا میں شامل ہونا چائیے یا پاکستان کے ساتھ، اب یہ کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہونا چاہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا اور انڈیا کا اندورنی معاملہ نہیں بلکہ عالمی معاملہ ہے۔ ہم اس ٹوٹی پھوٹی تعلیمی نظام میں بھی دنیا کو بہترین ڈاکٹر دیتے ہیں، اگر تعلیم میدان ٹھیک ہوگا تو کیسا ہوگا۔  

تقریب سے آئی جی ائیر فورس ائیر وائس مارشل عمران ماجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر کو ملکی تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے۔ چھ ستمبر کو افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا تھا۔ 1965 جنگ میں شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔  

آئی جی ائیر فورس نے کہا کہ دشمن کو سیدھا پیغام دیتے ہیں کہ ہم تیار ہیں۔ ہمارے فضائیہ کی ہروقت تیار رہنے کا زندہ مثال 27 فروری ہے، جب دشمن کے دو جہاز گرائے گئے تھے اور ایک فائلٹ بھی پکڑا گیا تھا۔

ائیر وائس مارشل عمران ماجد نے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک لڑینگے۔ دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو خاک میں ملائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top