جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

لندن: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی ہائی کمشنر کی برطانوی پارلیمنٹیرینز کو بریفنگ

05 ستمبر, 2019 10:24

لندن : پاکستانی ہائی کمشنر نے بریفنگ کے ذریعے برطانوی پارلیمنٹیرینز کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ہائی کمشنر نفیس زکریا کی ہاؤس آف کامنز میں برطانوی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات ہوئی۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹیرینز کو کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں : کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کردیا : ملیحہ لودھی

ہائی کمشنر نفیس زکریا نے برطانوی پارلیمنٹیرینز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے بعد اور پچھلی سات دہائیوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں پر بے پناہ مظالم کر رہا ہے۔ کلسٹر بم کا استعمال، غیر قانونی گرفتاریاں اور بڑے پیمانے پر ماورائے عدالت ہلاکتوں سے کشمیریوں کا شدید نقصان ہوا ہے۔

https://www.phclondon.org/main/

نفیس زکریا نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ عوامل بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ 31 دن سے جاری کرفیو اور کشمیریوں پر سختیاں توجہ طلب ہیں۔ ذرائع مواصلات کی بندش کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ تمام خلاف ورزیاں 21 ویں صدی میں ہورہی ہیں۔  خلاف ورزیاں کرنے والے اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت گردانتے ہیں۔  

نفیس زکریا نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ ذمہ دار عناصر کے خلاف عالمی اور اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت کاروائی کی جائے۔ برطانوی پارلیمنٹیرینز سے کشمیریوں کی آواز بنیں۔

مزید پڑھیں : ایشائی پارلیمانی کانفرنس : پاکستان کا بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے پر انڈین وفد آگ بگولہ

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیر کے لیے سیاسی و سفارتی جدوجہد جاری رکھے گا۔  

برطانوی پارلیمنٹیرینز نے مقبوضہ کشمیر میں موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیر میں جارج ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top