مقبول خبریں
وزیراعظم آفس نے27 وزارتوں کے سیکرٹریز کو ریڈ لیٹر جاری کر دیا

اسلام آباد : ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزیراعظم آفس نے وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم آفس کی جانب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیا گیا ہے، یہ ریڈ لیٹر 27 وزارتوں کے سیکرٹریز کو جاری کیا گیا ہے۔ ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم کی سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کی تردید
وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں، جس کی عدم فراہمی پر ریڈ لیٹر جاری کیا گیا ہے اور تفصیلات کے لیے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن دے دی ہے۔
ریڈ لیٹر میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائیں، پروموشن کے اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل، جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی تین ماہ سے زیر التواء ان کی تفصیلات، وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔