ہفتہ، 22-مارچ،2025
ہفتہ 1446/09/22هـ (22-03-2025م)

آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

05 ستمبر, 2019 13:50

 اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج کی سہولت نہیں دی گئی، آصف زرداری کو اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔

سابق صدر آصف زرداری نے روسٹرم پر جج راجہ جواد عباس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے قبل بھی جیل میں اے سی کی سہولت دی گئی تھی۔

جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ اسی جیل میں آپ کو اے سی کی سہولت دی گئی تھی؟ جس پر زرداری کی جانب سے کہا گیا کہ کہ عدالت کی جانب سے مجھے یہ سہولت دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top