بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز عمران خان کی ہے : فردوس عاشق

04 ستمبر, 2019 12:26

اسلام آباد: فردوس عاشق نے کہا ہے کہ سات دہائیوں میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم عمران خان کی ہے جو بھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ سات دہائیوں میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم عمران خان کی ہے جو بھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز میں مضمون ہو یا شمالی امریکہ میں خطاب، وزیراعظم ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور مودی کی فسطائی سوچ اور ظلم سے دنیا کے امن کو لاحق سنگین نتائج سے خبردار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ ک آمد کشمیریوں کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی و اماراتی وزراء خارجہ کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان تشریف لانا ان کی تشویش کا مظہر ہے اور اس معاملے کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں : مسئلہ کشمیر 2 ممالک نہیں، دو نظریات کا تنازع ہے : فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق نے کہا کہ مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا  ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے  تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی کشمیر پر سفارت کاری نے اب اثر دکھانا شروع کردیا ہے، او آئی سی کے بعد یو اے ای کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے تیسری بار ٹیلی فونک رابطے اس بات کی دلیل ہے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیر اعظم اور یو اے ای کے ولی عہد شیخ بن زید النیہان کے درمیان کشمیر سے متعلق ٹیلی فونک رابطے ہوا تھا، جس میں وزیراعظم نے یو اے ای ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا مقبوضہ وادی میں کرفیو چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، لاک ڈاؤن سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ایل اوسی پر سیز فائر خلاف ورزیوں میں شدت آگئی ہے، کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کی جھوٹی کارروائی کا خدشہ ہے، ازک موڑپر قوم کی یو اے ای سمیت مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں، عالمی برادری کرفیو کے خاتمے، کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔

شیخ محمد بن زید نے صورت حال سے آگاہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال کے پیش نظر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top