اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

پاکپتن : بیٹی سے شادی نہ کروانے پر باپ قتل، دو بیٹیاں اغواء، ملزمان گرفتار ہوگئے

04 ستمبر, 2019 10:52

پاکپتن : بیٹی سے شادی کیوں نہیں کروائی، ملزمان نے باپ کو بے دردی سے قتل کر کے دونوں بیٹیوں کو اغواء کر لیا۔

پاکپتن کے نواحی گائوں راکھ میں خانہ بدوش ملزم محمد لطیف کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، لطیف کے انکار پر ملزم نے اپنے بھائی سے مل کر لطیف کو بے دردی سے قتل کرتے ہوئے اس کی دونوں بیٹیوں کو اغواء کرلیا۔

مزید پڑھیں : پاکپتن : نامعلوم ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 بھائی قتل، باپ شدید زخمی

ڈی ایس پی صدر سعید انور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ملزمان نے دونوں بہنوں کو علاقہ غیر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان مغوی بہنوں سے بھیک منگواتے رہے اور آہنی راڈ سے ان کے جسم کو داغتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرتے ہوئے دونوں مغوی بہنوں کو بازیاب کروالیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان خیبر پختونخواہ پولیس کو بھی سنگین مقدمہ میں مطلوب تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top