مقبول خبریں
نجم سیٹھی کے خلاف وزیراعظم کا ہرجانہ کیس، نجم سیٹھی کو جواب کے لیئے 28 ستمبر تک کی مہلت

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اینکر پرسن نجم سیٹھی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہرجانے کے دعوے پر سماعت پر عدالت نے نجم سیٹھی کو جواب دعویٰ داخل کرنے کے لئے 28 ستمبر تک کا وقت دے دیا۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم نے صحافی نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اینکر پرسن کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد علی وڑائچ نے کی۔
عدالت نے نجم سیٹھی کو جواب دعوی داخل کرنے کے لئے 28 ستمبر تک کا وقت دے دیا۔
اینکر پرسن کی جانب سے وکیل منیر بھٹی نے پاور آف اٹارنی جمع کرایا۔ وکیل نجم سیٹھی نے کہا نجم سیٹھی ملک سے باہر ہیں۔
جج محمد علی وڑائچ نے جواب جمع کروانے کے لیے ایک مہینے کا وقت دے دیا۔
وکیل عمران خان نے کہا کل پرسوں پر رکھ لیں اتنا وقت کہیں نہیں دیا جا سکتا ہے۔
وکیل نے کہا نجم سیٹھی کی بیٹی کی شادی ہے، وہ 29 ستمبر کو وطن واپس آئیں گے، یہ کوئی کرمنل کیس نہیں، جس میں وہ بیٹی کی شادی چھوڑ کر آ جائیں۔
جج محمد علی وڑائچ نے کہا میں بھی یہاں کام کرنے بیٹھا ہوں، مجھے میرا کام کرنے دیں، آپ خود ہی طے نہ کریں مجھے تاریخ مقرر کرنے دیں، عدالت نے کیس کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد وکلاء نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ28 ستمبر تک سماعت ملتوی ہوئی ہے۔ کیس میں وزن نہیں ہے، عمران خان کیس ثابت نہیں کر پائیں گے۔10 بلین کا ہرجانہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہو سکتا ہے وزیراعظم کو 10 بلین کی ضرورت ہو۔ ایسے مقدمات کا فیصلہ وزیراعظم کے وکیل کی خواہش پر عجلت میں نہیں ہو سکتا ہے۔
Senior Lawyer @BabarAwanPK has sent notice of Defamation Lawsuit of Rs.10 Billions to @najamsethi on behalf of his client Prime Minister of Pakistan @ImranKhanPTI pic.twitter.com/eklqyTaMPm
— Azhar Laghari (@AzharLaghariPTI) August 3, 2019