جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

مودی کا پاگل پن جاری ہے، اہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر پر کب عملی اقدامات کرتی ہے : فواد چوہدری

04 ستمبر, 2019 12:31

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سری نگر کے مئیر جنید مٹؤکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، مودی کا پاگل پن جاری ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا اکتیسواں دن، اب سری نگر کے مئیر جنید مٹؤکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : فواد چوہدری نے پاکستان مخالف ٹویٹ پر راہول گاندھی کو کھری کھری سنا دیں

ان کا کہنا تھا کہ مودی کا پاگل پن جاری ہے، آج عرب دنیا کے دو اہم ترین وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچیں گے اور کشمیر پر گفتگو ہوگی۔ دنیا اس صورتحال پر کب تک عملی اقدامات کرتی ہے، یہ اہم ہے۔


دو روز قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری کا لاہور میں کہنا تھا کہ آسام کا معاملہ دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ مودی پر پاگل پن کا دورہ پڑا ہے، وہ بھی ہٹلر کی طرح کسی کی بات نہیں سن رہا ۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عمران خان دور میں دو غیر معمولی سفارتی کامیابیاں ملی ہیں، مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے ہماری آواز بڑھتی جا رہی ہے ، جبکہ خود بھارتی رہنما مودی کے اقدامات کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن سے سابق بھارتی صدر کا خاندان بھی متاثر ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب پر فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان دونوں جماعتوں کی جنگ اپنے اپنے ابو بچانے کی ہے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن والے دراصل لوٹی دولت واپس نہیں کرنا چاہتے ، ان لوگوں نے کبھی عوامی مسائل پر بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر صرف چین ہی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی کےمظالم کے خلاف بھی صرف چین نے ہی آواز بلند کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top