ہفتہ، 22-مارچ،2025
ہفتہ 1446/09/22هـ (22-03-2025م)

یو اے ای کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زیدالنہیان کل پاکستان پہنچیں گے

03 ستمبر, 2019 17:23

اسلام آباد : یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے، جہاں وہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں : یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہماری کامیاب سفارتکاری کا ثبوت ہے : فردوس عاشق 

خیال رہے کہ پاکستان کی کشمیر پر سفارت کاری نے اب اثر دکھانا شروع کردیا ہے، او آئی سی کے بعد یو اے ای کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے تیسری بار ٹیلی فونک رابطے اس بات کی دلیل ہے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیر اعظم اور یو اے ای کے ولی عہد شیخ بن زید النیہان کے درمیان کشمیر سے متعلق ٹیلی فونک رابطے ہوا تھا، جس میں وزیراعظم نے یو اے ای ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا مقبوضہ وادی میں کرفیو چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، لاک ڈاؤن سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ایل اوسی پر سیز فائر خلاف ورزیوں میں شدت آگئی ہے، کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کی جھوٹی کارروائی کا خدشہ ہے، ازک موڑپر قوم کی یو اے ای سمیت مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں، عالمی برادری کرفیو کے خاتمے، کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔

شیخ محمد بن زید نے صورت حال سے آگاہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال کے پیش نظر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top