مقبول خبریں
پولیس نے کینیڈین خاتون کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا

کراچی : پولیس نے کینیڈین خاتون کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔
ڈسڑکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کینیڈین خاتون شہری ڈاکٹر عائشہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ایم کیوایم لندن ٹیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم ڈکیتی، فائرنگ، پولیس مقابلوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ 26 اگست کو گلستان جوہر میں گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہوئے۔ مزاحمت پر کینیڈین نیشنلٹی خاتون ڈاکٹر عائشہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
مزید پڑھیں : کرا چی : پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار
ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے احکامات پر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے واردات کے سات روز کے اندر واردات کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم فیصل پولیس کو ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
ملزم کی دونوں ٹانگوں پر پولیس مقابلے میں پہلے بھی گولیاں لگ چکی ہیں۔ ملزم کے دیگر تین ساتھی ایم کیوایم لندن کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز ہیں۔ تینوں ملزمان عظمت، رحمت اور انور سگے بھائی ہیں۔
تینوں بھائی قتل اقدام قتل پولیس مقابلوں سمیت دیگر وارداتوں میں پندرہ سال سے زائد سزا کاٹ چکے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے گاڑی، کلاشنکوف، تیس بور پستول اور دیگر سامان برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزم فیصل کے تینوں ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ماسٹر مائنڈ فیصل عرف کالا اپنے ہی گھر میں آگ سے جل گیا تھا اور پرائیوٹ کلینک میں علاج کروا رہا تھا۔
واضح رہے کہ چھبیس اگست کو صبح آٹھ بجکر بیس منٹ پر گلستان جوہر بلاک تیرہ کے ایک بنگلے میں چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے تھے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی تھیں، خاتون کو علاج کے لئے فوری نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون چل بسیں تھیں۔
خاتون کی شناخت ڈاکٹر عائشہ کے نام سے ہوئی جو کہ ایس ایچ سرور کمانڈو کی بڑی سالی تھیں اور کینیڈا سے شادی میں شرکت کیلئے کراچی آئی تھیں۔
واقعے کے بعد ڈاکو اپنی گرے رنگ کی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں، گاڑی سے کلاشنکوف، پستول، دو پولیس کیپ، ریوالونگ لائٹ اور نمبر پلیٹ برآمد کی گئی ہے۔