جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، تبدیلی نوجوان ہی لاتے ہیں : آرمی چیف

03 ستمبر, 2019 17:52

روالپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ بھر کے نوجوانوں کے نمائندہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ نوجوانوں کو پاکستان کی قیادت کیلئے ترجیحات طے کرنی ہیں، اگر ہم خود کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے تو کوئی مدد نہیں کرے گا۔


آرمی چیف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ پاکستان کی جان ہے۔ سندھ کے جوان جفاکش، محنتی اور وفادار ہیں۔ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا، دنیا میں تبدیلی نوجوان ہی لاتے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان کو بنانے میں سندھ کا بہت اہم رول ہے، ہم نے پاکستان کو وہاں لے کر جانا ہے، جہاں اس کا حق بنتا ہے، جس ڈائریکشن میں آپ جائیں گے، پاکستان اس طرف جائے گا۔

مزید پڑھیں : کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کردئے

ان کا کہنا تھا امریکا میں پوچھا گیا پاک فوج نے کیسے دہشت گردی کو شکست دی، ہمارے پاک فوج کے جوان ایسے ہیں، جن سے پسینہ مانگا تو انہوں نے خون دیا، ہم نے کراچی کو دہشت گردوں سے آزاد کرایا۔

آرمی چیف نے کہا فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے، میرٹ سے ہی ملک ترقی کرتا ہے، نوجوانوں نے بطور لیڈر پاکستان کی سمیت کا تعین کرنا ہے، فوج میں سپاہی کو یہ نہیں کہا جاتا آگے بڑھو ہمیشہ کہا جاتا ہے’’فالومی‘‘۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ نئی نسل پاکستان کی امید ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top