ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے کس منہ سے لیکچر دے رہے ہیں؟ فردوس عاشق

03 ستمبر, 2019 13:59

اسلام آباد: فردوس عاشق نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں؟ بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے، ہر طرف سے اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں : یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہماری کامیاب سفارتکاری کا ثبوت ہے : فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں (ن) لیگ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں؟


فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق معیشت کی بہتری اور اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ برآمدات میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور درآمدات میں واضح کمی آئی ہے۔ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی کاوشیں بھی رنگ لا رہی ہیں۔

کشمیر سے متعلق دوسری ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے، ہر طرف سے اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ  نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب وادی جنت نظیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ بھارت حق اور سچ کی آواز نہیں دبا سکتا ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی آواز کی گونج یورپین پارلیمنٹ میں سنائی دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top