جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

تخت لاہور کا تاج کس کے سر ، نمبرز کیا کہتے ہیں ؟

28 جولائی, 2018 11:44

پنجاب میں حکومت  بنانے کے لیے ن لیگ اور تحریک انصاف کی سر جوڑ کوششیں تیز ہوگئی ہیں ،  دونوں جماعتوں  نے آزاد امیدواروں سے رابطے کر لئے ہیں ۔

پنجاب میں حکمرانی کے لئے سیاسی جماعتوں کو 149 نشستیں حاصل کرنا ہوگی ۔

ن لیگ پنجاب کی کل 297 نشستوں میں سے 129 نشستوں کے ساتھ پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی ہے ۔

جبکہ پی ٹی آئی نے 123 نشستیں حاصل کی ہیں  جبکہ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وہ  ق لیگ کی 9 نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور آزاد امیدوار بھی تحریک انصاف میں شمولیت کے خواہاں ہیں ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ  حکمرانی کی اس چال میں  مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف  میں سے کس کون کامیاب ہوتا ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top